پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے انگلش بورڈ کا بڑا اقدام

پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے انگلش بورڈ کا بڑا اقدام


پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانیہ میں سیکیورٹی کے معاملے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بڑا قدم اٹھالیا۔

ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے گرین شرٹس کے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کےلیے 2 اضافی افسر مہیا کردیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اضافی سیکیورٹی افسر پاکستانی پلیئرز کی نقل و حرکت کے دوران موجود رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی کی درخواست پر انگلش بورڈ نے سیکیورٹی افسر تعینات کیے ہیں۔

برطانیہ میں کپتان بابراعظم و دیگر کھلاڑیوں کو ہوٹل سے باہر نکلتے وقت فینز گھیر لیتے ہیں، ایسی ہے واقعے کی ناخوشگوار ویڈیو سامنے آئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں