لاہور میں گریٹر اقبال پارک کے نزدیک ماں 6 ماہ کی بچی سمیت 4 معصوم بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی۔
بچوں میں 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر 6 ماہ، بیٹے کی عمر 3 سے 4 سال کے درمیان ہے۔
والدہ بچوں کو شام کو لے کر آئی اور پھر چھوڑ کر چلی گئی، بچے لاوارث سڑک پر پڑے رہے، بعدازاں مقامی افراد نے بچوں کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی۔
پولیس کے نائٹ پٹرولنگ افسر نے بچوں کو تحویل میں لے کر تحفظ مرکز منتقل کردیا۔
متاثرہ بچے نے بتایا کہ انہیں ان کی ماں چھوڑ کر گئی ہیں جبکہ ان کے والد گھر پر ہیں، بچے نے مقامی افراد کو اپنا رہائشی علاقہ رائے کوٹ بتایا ہے۔