انٹرنیٹ صارفین نے پریتی زنٹا کا لہجہ جعلی، مضحکہ خیز قرار دیدیا

انٹرنیٹ صارفین نے پریتی زنٹا کا لہجہ جعلی، مضحکہ خیز قرار دیدیا


بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے کانز فلم فیسٹیول میں اپنائے گئے لہجے کو انٹرنیٹ صارفین نے جعلی اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پریتی زنٹا نے کانز فلم فیسٹیول کے 77ویں ایڈیشن میں شرکت کی اور سب کو حیران کردیا، صرف ان کا لہجہ تھا، جس نے ہر ایک کی توجہ کھینچ لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کی وائرل ویڈیو دیکھنے والے نے اداکارہ کے لہجے کو جعلی قرار دیا۔

ایک صارف نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا غیر ملکی سرزمین پر یہ لوگ ہندوستانی لہجہ کیوں تبدیل کرلیتے ہیں۔

یریتی زنٹا نے تقریب کےلیے گلابی رنگ کی ساڑھی اور اسی رنگ کے بلاوز کا انتخاب کیا، انہوں نے کانوں میں بڑی بالیاں پہنی ہوئی تھیں جبکہ بال کھلے رکھے۔

اداکارہ اس دوران اپنے مداحوں سے بات چیت کرتی رہیں، آٹوگراف دیے اور چاہنے والوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری شکل سادہ ہے، جس پر تھوڑی چمک ہے، اس لیے میں نے آج کےلیے سیما گجرال کی ڈیزائن کردہ ساڑھی کا انتخاب کیا ہے۔

ایونٹ کا حصہ بننے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر پریتی زنٹا نے کہا کہ یہ شاندار ہے، میں کافی عرصے سے تقریب میں آرہی ہوں، میں آج بھی بہت خوش ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں