پریتی زنٹا نے 6 سال سے کسی فلم میں کام کیوں نہیں کیا؟

پریتی زنٹا نے 6 سال سے کسی فلم میں کام کیوں نہیں کیا؟


بالی ووڈ کی اداکارہ پریتی زنٹا کی 6 سال بعد دوبارہ فلم انڈسٹری میں واپسی ہوئی ہے اس عرصے میں انہوں نے کسی فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

اداکارہ پریتی زنٹا اس وقت لاہور 1947 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو ’بھیا جی سپر ہٹ‘ کے 6 سال بعد ان کی پہلی فلم ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اتنے عرصے بعد فلم انڈسٹری میں دوبارہ واپسی کی وجہ بتاتے ہوئے پریتی زنٹا نے کہا کہ میں فلم میں کام نہیں کرنا چاہتی تھی، اپنے کاروبار اور ذاتی زندگی پر توجہ رکھی ہوئی تھی، لوگ خواتین کو بطور اداکار جلد بھول جاتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے انڈسٹری میں کبھی کسی کے ساتھ ڈیٹ نہیں کی تو منطقی بات یہ ہے کہ مجھے بھی اپنے خاندان کی ضرورت تھی۔

پریتی زنٹا نے مزید کہا کہ میرے لیے کاروبار کرنا بہت زبردست تجربہ تھا مگر میں ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی تھی، کامیاب اداکارہ اور تنہا نہیں رہنا چاہتی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں