مذاق مذاق میں تنقید، سوناکشی سنہا نے شرمین سیگل کو جلا بُھنا دیا

مذاق مذاق میں تنقید، سوناکشی سنہا نے شرمین سیگل کو جلا بُھنا دیا


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے شرمین سیگل پر مذاق مذاق میں تنقید کے نشتر چلا دیے۔

حال ہی میں سوناکشی سنہا، شرمین سیگل، ادیتی راؤ، منیشا کوئرالہ، سنجیدہ شیخ اور ریچا چڈھا کو سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

اس سیریز میں سب ہی اداکاراؤں نے ایک سے بڑھ کر ایک کردار اور اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ شرمین سیگل فلم میں مطلوبہ چہرے کے تاثرات دینے میں ناکام نظر آئیں۔

شرمین سیگل کو متعدد حلقوں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور ہدایتکار سنجے لیلا کی بھانجی ہونے پر بھی باتیں سننی پڑیں۔

ناقدین نے جہاں ’ہیرا منڈی‘ میں کی گئی متعدد غلطیوں پر تنقید کی وہیں شرمین سیگل کی اداکارانہ صلاحیتوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

اب سوشل میڈیا پر ’ہیرا منڈی‘ کی مکمل کاسٹ کی ویڈیو وائرل ہے جس میں فلم میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ سوناکشی سنہا کو ساتھی اداکارہ شرمین سیگل کو ’روسٹ‘ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میزبان منور فاروقی کی جانب سے نیٹ فلکس پر ’ہیرامنڈی‘ کی کاسٹ کے ساتھ ’مشاعرہ روسٹ‘ کے نام سے ایک شو کیا گیا ہے۔

اس مشاعرے میں سب اداکارائیں ایک پلیٹ فارم پر بیٹھی ایک دوسرے کی روسٹنگ کے ساتھ ہنسی مذاق کر رہی ہیں۔

’ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ کی اداکارہ سوناکشی سنہا شرمین سیگل کو روسٹ کرتے ہوئے کہتی ہیں ’شرمین سیگل دن میں کافی الفاظ رٹ لیتی ہیں مگر کاش کسی دن سیٹ پر آنے سے پہلے اپنے مکالمے بھی یاد کر کے آتیں۔‘

سوناکشی کا مزید کہنا ہے کہ سیٹ پر گھر جانے کی سب سے زیادہ جلدی شرمین کو ہوتی تھی، وہ رات میں جلدی سو جاتی ہیں کیوں کہ صبح انہیں اسکول بھی تو جانا ہوتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوناکشی کے ہاتھوں روسٹ ہونے والی اداکارہ شرمین سیگل کو ساتھی اداکارہ کی جانب سے آنے والی تنقید کچھ خاص نہیں بھا رہی۔


اپنا تبصرہ لکھیں