کینسر کا شکار کیٹ مڈلٹن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے بنائی گئی تصویر پر صارفین کی تنقید

کینسر کا شکار کیٹ مڈلٹن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے بنائی گئی تصویر پر صارفین کی تنقید


کینسر کا شکار برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے بنائی گئی تصویر شاہی خاندان کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آئی۔

کیٹ مڈلٹن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیےنئی تصویر زامبین نژاد برطانوی مصور ہانا ازور نے بنائی ہے اور ٹاٹلر میگزین کے جولائی کے شمارے کے سر ورق پر شائع کی جائےگی۔

ہانا ازور کی تخلیق کردہ اس تصویر کا عنوان ’دی پرنسز آف ویلز ـ اے پورٹریٹ آف اسٹرینتھ اینڈ ڈگنِٹی‘ ہے۔

اس تصویر میں کیٹ مڈلٹن سفید رنگ کے گاؤن میں ملبوس نظر آ رہی ہیں۔

جیسے ہی ٹاٹلر میگزین کے جولائی کے شمارے کے سر ورق کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا گیا تو اسے دیکھ کر برطانوی شاہی خاندان کے مداحوں نے تصویر میں کیٹ مڈلٹن کے چہرے کے نین نقش صحیح نہ بنانے پر تنقید کرنا شروع کردی۔

شاہی خاندان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اس تصویر میں جو چہرہ نظر آ رہا ہے یہ کیٹ مڈلٹن کے چہرے سے بالکل بھی نہیں ملتا۔


اپنا تبصرہ لکھیں