بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے سابق آسٹریلوی کھلاڑیوں سے رابطوں کی تردید

بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے سابق آسٹریلوی کھلاڑیوں سے رابطوں کی تردید


بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے کوچنگ کے لیے سابق آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطوں کی تردید کردی۔

جے شاہ نے کہا ہے کہ نہ بی سی سی آئی اور نہ ہی میں نے سابق آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ کوچنگ کے لیے رابطہ کیا، انڈین ٹیم کے لیے بہترین کوچ کی تلاش ایک محتاط اور ،مرحلے والا کام ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ان افراد پر فوکس کر رہے ہیں جو انڈین کرکٹ کے ڈھانچے کو سمجھتے ہیں، یہ بڑا اہم ہے کہ انڈین ٹیم کے کوچ کو ڈومیسٹک کرکٹ کے فریم ورک کا گہرا مطالعہ ہو۔

جے شاہ نے عندیہ دیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ بھارتی ہو سکتا ہے۔

اس سے پہلے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر ملنے پر آفر قبول کرنے سے منع کرنے کا انکشاف کیا تھا۔

بعدازاں سابق آسٹریلوی کرکٹر جسٹن لینگر نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں