وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بشکیک میں پاکستانی سفیر اور کرغزستان کی حکومت سے رابطے میں رہے ہیں۔
لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ جس رات یہ واقعہ ہوا وزیراعظم شہباز شریف نے علی الصبح اس کا نوٹس لیا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بشکیک میں پاکستانی سفیر اور کرغزستان کی حکومت سے بھی رابطے میں رہے، اس بحران میں ہم جتنی بھی اپنے طلبا کی مدد کر سکیں وہ کم ہے۔
عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے خصوصی اجازت دی کہ وہ دن میں 3 سے 4 فلائٹس لاسکیں، آج ان کی 2 فلائٹس لاہور اور ایک اسلام آباد لینڈ کی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بشکیک سے طلباء کی واپسی کے موقع پر اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کا اسٹاف لاہور ایئرپورٹ پر موجود ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن طلباء کو کھانا، پانی اور ایمبولینس کی سہولت فراہم کرے گی۔