ووٹ نہ ڈالنے والوں کو سزا دینی چاہیے: بھارتی اداکار پریش راول

ووٹ نہ ڈالنے والوں کو سزا دینی چاہیے: بھارتی اداکار پریش راول


بالی ووڈ کے معروف اداکار پریش راول نے بھارتی حکومت سے ووٹ نہ ڈالنے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

بھارت میں دنیا کے سب سے طویل مدتی انتخابات کا سلسلہ جاری ہے اور اس لیے ملک کے معروف فلم اسٹار اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد مداحوں سے بھی ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے نظر آ رہے ہیں جن میں سلمان خان، شاہ رخ خان اور اکشے کمار سمیت کئی دیگر اداکار شامل ہیں۔

گزشتہ روز بھارتی اداکار پریش روال نے ممبئی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ لوگ شکایت کرتے ہیں کہ حکومت کام نہیں کر رہی لیکن اگر وہ آج ووٹ نہیں ڈالیں گے تو اس ملک کے حالات کی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ عوام خود ہوں گے۔

پریش راول نے مزید کہا کہ جو لوگ ووٹ نہیں ڈالتے ان کے خلاف کوئی نہ کوئی کارروائی ہونی چاہیے یا ان کے ٹیکس بڑھائیں یا پھر اُنہیں کوئی سزا دیں۔

واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑے اور طویل مدتی انتخابات کے لیے بھارت میں آج پانچویں مرحلے میں ووٹنگ جاری ہے۔

انتخابات کا اگلا مرحلہ 25 مئی کو ہوگا جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں