بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی ماضی کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں سلمان خان گنجے ہیں اور ان کے ساتھ رہتک روشن بھی موجود ہیں۔
سلمان خان کے مداح ان کی اس تصویر کو خوب پسند کر رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔
مداحوں کی جانب سے سلمان خان کو ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل سے بھی ملایا جارہا ہے۔
علاوہ ازیں بہت سے مداح یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ تصویر کس سال کی ہے۔