معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے راحیل راؤ کو تھپڑ مارنے کے پیچھے چھپی کہانی بتادی

معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے راحیل راؤ کو تھپڑ مارنے کے پیچھے چھپی کہانی بتادی


پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر علی ذیشان نے مشہور جریدے کے ایڈیٹر کو تھپڑ رسید کرنے کے پیچھے چھپی کہانی سے پردہ اٹھا دیا۔

عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر علی ذیشان نے حال ہی میں معروف اداکار، میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ چونکہ اُن کا تعلق لاہور سے ہے اسی لیے کیریئر کے آغاز میں کراچی کی فیشن انڈسٹری کے نامور لوگوں نے اُنہیں بے حد بے عزت کیا، وہ نامور لوگوں کے تلخ اور منفی رویے پر دھاڑیں مار مار کر رو پڑے تھے۔

علی ذیشان نے مزید بتایا کہ لاہور میں عزت اور شہرت پانے کے بعد اُنہوں نے کراچی میں ہونے والے فیشن شو میں بھی اپنی ملبوسات دکھانے کا عزم کیا۔

انہوں نے پہلی بار کراچی کے فیشن شو میں حصہ لیا تھا لیکن ان کی حوصلہ افزائی کے بجائے ان کے حوصلوں کو پست کیا گیا۔

علی ذیشان کا پوڈ کاسٹ کے دوران بتانا تھا کہ کراچی میں ہونے والے فیشن ویک کے بعد ایک ہوٹل میں فیشن انڈسٹری کے بڑے بڑے لوگوں نے تقریب (آفٹر پارٹی) رکھی تھی جہاں ایک ہی ٹیبل پر بڑے بڑے نام فنکار اور آرٹسٹ موجود تھے۔

علی ذیشان کے مطابق اس تقریب میں بہت سارے افراد موجود تھے، تقریب کے دوران فیشن میگزین کے ایک ایڈیٹر نے بیگ سے میگزین نکالا اور مجھے مخاطب کر کے بتایا کہ اُنہوں نے مجھ پر تجزیہ لکھا ہے، میں نے مذکورہ میگزین کا تبصرہ پڑھا تو اس میں مجھ پر بے حد تنقید کی گئی تھی۔

انہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے مزید بتایا کہ اس تقریب کے دوران کراچی کی فیشن انڈسٹری کے لوگوں نے اُنہیں اس قدر ذلیل کیا کہ وہ تقریب سے اٹھ کر باہر اپنی گاڑی میں آ گئے اور دھاڑیں مار مار کر رونے لگے تھے۔

علی ذیشان کا کہنا تھا کہ یہ بہت غلط بات ہے، میں اُس شہر میں اکیلا تھا۔

کراچی کی فیشن انڈسٹری کے منفی رویے کا ذکر کرتے ہوئے علی ذیشان پوڈ کاسٹ کے دوران بھی رو پڑے۔


اپنا تبصرہ لکھیں