عرفی جاوید نے سر منڈوالیا، حقیقت کیا؟

عرفی جاوید نے سر منڈوالیا، حقیقت کیا؟


اپنے بے باک لباس کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے نئی تصویر شیئر کرکے سوشل میڈیا صارفین کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے سر منڈوا کر نئی تصویر شیئر کی ہے۔

اپنے بے باک ملبوسات اور نت نئے فیشن کے لیے شہرت رکھنے والی عرفی جاوید ہر وقت کچھ نیا کرنے کی تگ و دو میں لگی رہتی ہیں۔

ایسے میں گلابی ٹاپ پہنے بغیر بالوں کی تصویر نے سب کی توجہ سمیٹ لی اور جلد ہی اس تصویر کی حقیقت سب کے سامنے آگئی۔

صارفین کی بڑی تعداد نے چند ہی سیکنڈز میں بھانپ لیا کہ انہوں نے سچ مچ کے ٹِنڈ نہیں کروائی بلکہ یہ فلٹر کا کمال ہے اور اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے تصویر کی حقیقت بیان کردی۔

چند ہی لمحوں میں اس تصویر کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ صارفین نے پسند کیا اور 6 ہزار کے قریب صارفین نے تبصرہ کیا اور کہا کہ یہ فلٹر کا کمال، ایک صارف کے مطابق انتہائی خراب طریقے سے فلٹر استعمال کیا گیا ہے کہ سائیڈ سے بال نظر آ رہے ہیں جبکہ بعض صارفین کو عرفی کا یہ انداز بھی بھا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں