پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے منفرد لباس پر ہونے والی تنقید کا کرارا جواب دے دیا۔
حال ہی میں انہوں نے نجی ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کی، اس دوران ان کی کیٹ واک کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں ان کے بولڈ لباس کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔
نجی ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ سے وائرل ہونے والی ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے اداکارہ کو مغربی فنکاروں کی اندھی تقلید کرنے پر شدید تنقید کی تو بعض صارفین کے مطابق اداکارہ پر نشہ کرنے کا الزام عائد کیا۔
کچھ صارفین نے تو اداکارہ کو پاکستانی عرفی قرار دے دیا۔
اداکارہ نے ایوارڈ شو کے دوران سیاہ رنگ کا منی ڈریس زیب تن کیا جس پر انہوں نے فر والا اسٹول لے رکھا تھا۔
تاہم علیزے شاہ نے بھی ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور انہیں کرارا جواب دے دیا۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ پھر بھی گھر میں بیٹھ کر بکواس کرنے والوں سے کئی گناہ بہتر لگ رہی تھی۔