ایک تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوگیا، فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟

ایک تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوگیا، فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہے؟


کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200روپے کی کمی ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق  سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوکر 2  لاکھ 42 ہزار300 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 7ہزار733 روپے  ہوگیا ہے جس کے بعد  عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہوکر 2329 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2349 ڈالر فی اونس ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں