فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کا ٹریلر ریلیز، سوشل میڈیا پر چھا گیا

فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کا ٹریلر ریلیز، سوشل میڈیا پر چھا گیا


بالی ووڈ کے معروف اداکار راج کمار راؤ اور اداکارہ جھانوی کپور کی نئی فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’مسٹر اینڈ مسز ماہی‘ کے مختصر ٹریلر سے فلم کی کہانی کا باخوبی اندازہ ہو جاتا ہے۔

اس فلم کی کہانی دو ایسے افراد کے ارد گرد گھومتی ہے جن کے شوق ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہوتے ہیں لیکن ان دونوں کے درمیان صرف ایک چیز کرکٹ سے لگاؤ مشترکہ ہوتی ہے۔

ٹریلر کا آغاز راج کمار راؤ اور جھانوی کپور کی شادی سے قبل ہونے والی ملاقات سے ہوتا ہے جس میں اپنی پسند اور ناپسند ایک دوسرے کو بتاتے ہیں لیکن جیسے جیسے ٹریلر آگے بڑھتا ہے تو معلوم ہوتا ہے دونوں کو کرکٹ سے محبت ہے۔

صرف ان کے شوق ہی نہیں بلکہ فلم میں دونوں فنکاروں کے نام بھی ایک جیسے ہی ہیں یعنی ’ماہی‘۔ فلم 31 مئی 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایت کاری شرن شرما نے کی ہے۔

ٹریلر نے ریلز ہوتے ہیں دھوم مچا دی ہے، یوٹیوب پر 24 گھنٹوں سے بھی مختصر وقت میں 20 لاکھ سے زائد صارفین نے اسے دیکھا اور پسند کیا ہے جبکہ انسٹاگرام پر بھی اسے 2 لاکھ سے زائد بار پسند کیا جاچکا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں