ایم ایس دھونی کیلئے مندر بنائے جائیں گے، وہ چنئی کے بھگوان ہیں: امباتی رائیڈو

ایم ایس دھونی کیلئے مندر بنائے جائیں گے، وہ چنئی کے بھگوان ہیں: امباتی رائیڈو


انڈین سپر لیگ 2024ء میں سی ایس کے (چنئی سپر کنگز) کے کھلاڑی امباتی رائیڈو نے کہا ہے کہ مستقبل میں ایم ایس دھونی کے لیے مندر بنائیں جائیں گے، ایم ایس دھونی چنئی ریاست کے بھگوان ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست چنئی میں پہلے ہی مشہور اداکار رجنی کانت اور خوشبو سمیت کئی مشہور شخصیات کے مندر موجود ہیں۔

گزشتہ روز چنئی سپر کنگز راجھستان رائلز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر انڈین پریمیئر لیگ 2024 کے پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے ایک قدم آگے بڑھی ہے۔

تاحال چنئی سپر کنگز 13 میں سے 7 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔

اس موقع پر بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو نے ’اسٹار اسپورٹس‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چنئی میں ایم ایس دھونی کے بھی مندر بنائے جائیں گے کیونکہ ان کی گزشتہ برسوں میں بھارت اور چنئی سپر کنگز کے لیے کارکردگی بہترین رہی ہے۔

امباتی رائیڈو کا ایم اسی دھونی کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ دھونی  بھارت اور چنئی کے شائقین کے لیے خوشی لے کر آئے ہیں، وہ چنئی کے خدا ہیں اور مجھے یقین ہے چنئی میں آنے والے برسوں میں ایم ایس دھونی کے بھی مندر بنائے جائیں گے۔

کرکٹر امباتی نے کہا کہ ’ایم ایس دھونی وہ شخص ہے جس نے بھارت کو دو ورلڈ کپ اور چنئی کو بہت سارے آئی پی ایل اور چیمپئنز لیگ ٹائٹل جتوائے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں