آئرلینڈ نے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

آئرلینڈ نے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا


آئرلینڈ نے 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آئرلینڈ نے 183 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر 1 گیند قبل حاصل کیا۔ ٹی20 میچز میں یہ پاکستان کےخلاف آئرلینڈ کی پہلی کامیابی ہے۔

ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ کے اینڈی بلبرنی نے 55 گیندوں پر 77 رنز کی نمایاں باری کھیلی، اس دوران 10 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

پاکستان کے عباس آفریدی نے 2، شاہین آفریدی، عماد وسیم اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

بابراعظم نے کہا کہ پاور پلے میں ہم نے اچھی بیٹنگ نہیں کی ،ہم نے 10 رنز کم بنائے، پلان پر عمل نہ کرسکے،ابتدائی 10 اوورز میں ہم نے اچھی بولنگ کی ۔

آئرلینڈ کے کپتان نے کہا کہ جیت پر خوش ہیں ، ہمارے لیے اچھا دن ثابت ہوا،اینڈی بالبرینی نے اچھی بیٹنگ کی۔

اس سے قبل آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ، جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 182 رنز بنائے ۔

گرین شرٹس کی طرف سے کپتان بابراعظم نے 43 گیندوں پر 57 رنز بنائے ، ان کی باری میں 8 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔

دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب 45، فخر زمان 20 ، محمد رضوان 1، بابراعظم اور شاداب خان صفر، صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی طرف سے ساتویں وکٹ پر افتخار احمد اور شاہین آفریدی نے 13 گیندوں پر 32 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔

افتخار احمد 37 اور شاہین آفریدی 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ لوٹے، میچ میں گرین شرٹس کے 4 کھلاڑی کیچ آؤٹ جبکہ 2 رن آؤٹ ہوئے، آئرلینڈ کے کریگ ینگ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں