کراچی کی مسجد سے چور کی لیپ ٹاپ چرانے کی ویڈیو وائرل

کراچی کی مسجد سے چور کی لیپ ٹاپ چرانے کی ویڈیو وائرل


سندھ کے دارالحکومت کراچی کی ایک مسجد سے باوضو چور کی جانب سے مسجد سے نمازی کا لیپ ٹاپ چرانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں چور کو مسجد میں داخل ہونے کے بعد پہلے وضو کرنے اور بعد ازاں باجماعت نماز کی ادائیگی کرنے والے ایک نمازی کا لیپ ٹاپ بیگ چراکر رفو چکر ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی نجی ٹی وی کی ویڈیو کے مطابق چوری کا واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی ایک مسجد میں پیش آیا، جہاں چور نے مسجد میں داخل ہونے کے بعد اور چوری کرنے سے قبل وضو بھی کیا۔

چور کو وضو کرنے کے بعد مسجد میں اندر داخل ہوتے اور مسجد کا جائزہ لیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور نماز کی ادائیگی کرنے والے افراد اور مسجد کا مکمل طرح جائزہ لینے کے بعد ایک نمازی کا لیپ ٹاپ بیگ آرام سے اٹھا کر مسجد سے باہر نکل جاتے ہیں۔

سی سی ٹی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باوضو چور لیپ ٹاپ بیگ کاندھے پر لٹکا کر آرام سے مسجد سے نکل جاتا ہے۔

بعد ازاں نماز نے لیپ ٹاپ چوری ہونے کا مقدمہ بھی دائر کروایا۔

باوضو چور کی جانب سے مسجد سے لیپ ٹاپ چرانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے اور لکھا کہ چوروں سے خوف خدا ختم ہوچکا، اب نمازیوں کو بھی لوٹا جانے لگا۔

View this post on Instagram

اپنا تبصرہ لکھیں