1942: اے لو اسٹوری کیلئے شاہ رخ خان پہلی ترجیح تھے، ودھو ونود چوپڑا

1942: اے لو اسٹوری کیلئے شاہ رخ خان پہلی ترجیح تھے، ودھو ونود چوپڑا


بھارتی فلمساز ودھو ونود چوپڑا کا کہنا ہے کہ 1994 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم 1942: اے لو اسٹوری کےلیے شاہ رخ خان ان کی پہلی ترجیح تھے۔

کیلاگ اسکول مینجمنٹ کے ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ودھو ونود چوپڑا نے کہا کہ جب میں 1942: اے لو اسٹوری بنا رہا تھا تو شاہ رخ خان کے ساتھ میرا ایک تجربہ تھا، میں نے اس کا کام دیکھا تھا رینو (سلوجا ونود کی اس وقت کی اہلیہ) نے شاہ رخ کی ایک فلم کو ایڈٹ کیا تھا جس کا اس کا ایک چھوٹا سا کردار تھا اس لیے میں نے شاہ رخ کو کردار کی پیشکش کی تھی۔

ونود چوپڑا نے کہا کہ میں پہلا شخص تھا جس نے شاہ رخ خان کو کردار کی پیشکش کی تھی، تب وہ اسٹار نہیں بنا تھا۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے راج کنور کی 1992 کی رومانوی فلم دیوانہ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس کے بعد انہوں نے راجیو مہرا کی رومانٹک کامیڈی فلم چمتکار (1992)، عزیز میرا کی روم کوم راجو بن گیا جنٹلمین (1992)، ہیما مالنی کی رومانوی ڈرامہ دل آشنا ہے (1992) جیسی فلموں میں کام کیا۔

خیال رہے کہ ونود چوپڑا کی 1942: اے لو اسٹوری تکمیل کے مراحل میں ہی تھی کہ شاہ رخ خان  یش چوپڑا کی 1993 کی رومانوی تھرلر فلم ڈر اور عباس-مستان کی 1993 میں بننے والی بازیگر جیسی کامیاب فلموں سے اسٹار بن گئے تھے۔

بھارتی فلمساز نے آخرکار 1989 میں بننے والی  اپنی فلم پرندہ کے اداکار انیل کپور کو 1942: اے لو اسٹوری کیلئے سائن کرلیا تھا۔ اس فلم میں ان کے مقابل منیشا کوئرالہ نے کام کیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ابتدائی طور پر مادھوری ڈکشٹ کو اس کے حصے کی پیشکش کی گئی تھی، 1942:اے لو اسٹوری میں جیکی شروف نے بھی اداکاری کی۔


اپنا تبصرہ لکھیں