روہیت اور کوہلی کو بھارت کیلئے اوپننگ کرنی چاہیے، سارو گنگولی

روہیت اور کوہلی کو بھارت کیلئے اوپننگ کرنی چاہیے، سارو گنگولی


بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے تجویز دی ہے کہ روہیت شرما اور ویرات کوہلی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کریں۔ 

آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپٹلز کے ڈائریکٹر کرکٹ نے نئی دہلی میں میڈیا ایونٹ کے دوران کہا کہ بھارتی ٹیم کےلیے ضروری ہے کہ وہ بلاخوف کھیلے۔

انکا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عمر اور نوجوان کھلاڑی کھلانے کی کوئی قید نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمی اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور میچز میں 30، 30 اوورز کرواتے ہیں جبکہ ایم ایس دھونی ابھی بھی چھکے لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دونوں ہی کھلاڑیوں کی عمریں 40 کے عشرے میں پہنچ چکی ہیں۔

سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ ضروری یہ ہے کہ چھکے لگائے جائیں اور ویرات کوہلی کے پاس 40 گیندوں پر سنچری بنانے کی صلاحیت ہے، یہ سب ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بےخوف اور آزادانہ کھیلنے پر ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میری ذاتی رائے ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روہیت شرما اور ویرات کوہلی کو اوپننگ کرنے چاہیے۔ بھارت کو چاہیے کہ جائے اور مار دھاڑ کرے۔

انکا کہنا تھا کہ روہیت شرما، ویرات کوہلی، سوریاکمار یادیو، شوم دوبے، ہاردیک پانڈیا وغیرہ جیسے باصلاحیت کھلاڑی بھارت کے پاس ہیں اور تمام ہی کے پاس چھکے لگانے کی زبردست صلاحیت ہے۔

سارو گنگولی نے کہا کہ بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اسکواڈ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں سمیت متوازن ہونا چاہیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں