ایک بہترین بیٹنگ ٹریک پر ہماری ٹیم زیادہ رنز نہیں بنا سکی، شاہد آفریدی

ایک بہترین بیٹنگ ٹریک پر ہماری ٹیم زیادہ رنز نہیں بنا سکی، شاہد آفریدی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ایک بہترین بیٹنگ ٹریک پر ہماری ٹیم زیادہ رنز نہیں بناسکی۔

ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا اسکور 220 کے قریب ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان زبردست کھیلے، باقی بیٹرز کو اس طرح کی کنڈیشنز اور پچز پر بہتر اسٹرائیک ریٹ رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نسبتاً کمزور نیوزی لینڈ نے فل اسٹرینتھ پاکستان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا جو مہمان ٹیم نے 19ویں اوور میں حاصل کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں