باجوڑ: تحصیل سالارزئی میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا

باجوڑ: تحصیل سالارزئی میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا


باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقہ درہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آج بلوچستان کے ضلع باجوڑ کے حلقہ این اے 8 باجوڑ اور پی کے 22 باجوڑ میں ضمنی انتخابات منعقد کیے جارہے ہیں۔

باجوڑ میں امیدوار ریحان زیب کے قتل کی وجہ سے قومی اورصوبائی اسمبلی پر الیکشن ملتوی کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ 8 جنوری کو باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے جانے والی پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 27 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تحصیل ماموند میں پولیس اہلکار پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے جا رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

4 جنوری کو خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہوگئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں