دوسرا ون ڈے: پاکستان ویمن ٹیم کا ویسٹ انڈیز ویمن کو جیت کیلئے 224 رنز کا ہدف

دوسرا ون ڈے: پاکستان ویمن ٹیم کا ویسٹ انڈیز ویمن کو جیت کیلئے 224 رنز کا ہدف


پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو جیت کیلئے 224 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ویمن ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ڈیانا بیگ اور نشرح سندھو کو ڈراپ کر کے صدف شمس اور امِ ہانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

قومی ٹیم کی اوپنر منیبہ علی کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد سدرا امین اور بسمہ معروف نے شانداد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

سدرا امین نے 70 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے ففٹی اسکور کی، وہ ریورس سوئپ کرتے ہوئے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئیں جبکہ بسمہ معروف بھی کچھ دیر مزاحمت کے بعد کیچ دے بیٹھیں، انہوں نے 3 چوکوں کے ساتھ 65 رنز اسکور کیے۔

علاوہ ازیں نجیہہ علوی 25 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ قومی ٹیم کو ایکسٹرا کے 30 رنز حاصل ہوئے۔

ویسٹ انڈیز ویمن کی کریشمہ ریمھارک اور شینلے ہینری نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 113 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں