ماں بننے کے بعد بھی کم بیک کرکے کھیل جاری رکھ سکتی ہیں: بسمہ معروف

ماں بننے کے بعد بھی کم بیک کرکے کھیل جاری رکھ سکتی ہیں: بسمہ معروف


پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ ماں بننے کے بعد بھی آپ کھیل جاری رکھ سکتی ہیں اور کم بیک کرسکتی ہیں۔

سابق کپتان بسمہ معروف ان دنوں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے خلاف سیریز کھیل رہی ہیں اور اس دروان وہ اپنی بیٹی فاطمہ کی بھی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔

غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی اور پھر ماں بننے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور والدین نے بہت سپورٹ کیا جس کی وجہ سے میں کم بیک کرنے میں کامیاب ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ان کی بیٹی فاطمہ اور والدہ کو ایکریڈیشن نہیں دیا جارہا تھا، جس کی وجہ انہوں نے  کامن ویلتھ گیمز میں نہ جانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں بہت سپورٹ کیا اور پیرنٹل سپورٹ پالیسی بنا دی، پالیسی بننے کے بعد لگا کہ اب مجھے واپسی کرنی چاہئے، بورڈ میرا خیال رکھ رکھا ہے۔ پی سی بی کی اتنی اچھی سپورٹ ملنے پر میں ان کی شکر گزار ہوں۔

بسمہ معروف کے مطابق جب والدہ اور بیٹی کی ایکریڈیشن مل گئی تو انہوں نے ماں بن کر کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی۔

خاتون کھلاڑی کے مطابق ماں بننے کے بعد بھی کھیل جاری رکھا جاسکتا ہے اور کم بیک کیا جاسکتا ہے۔ یہ حقیقیت ہے کہ جب میری شادی ہوئی تو ذہن میں کئی سوالات تھے۔

دوران انٹرویو انہوں نے شادی کے وقت اپنے خدشات ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ جب شادی ہوئی تو ایک سوج تھی کہ کیرئیر کو کیسے آگے بڑھاوں گی، شادی کے بعد کیا کروں گی ؟ کیا کرکت ختم ہوجائے گی ؟ کیونکہ میرے لیے کرکٹ کو چھوڑنا آسان نہیں تھا، کئی سالوں کی محنت کے بعد کپتان بنی تھی لیکن ایسے موقع پر والدین نے بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے سمجھایا شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد بھی میں کھیل سکتی ہوں۔ ٹیم مین جگہ بنا سکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ والدین کی سپورٹ کی وجہ سے میں واپس کرکت میں آ سکی اور کھیل رہی ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں