حریم شاہ کی جان کو خطرہ؛ ہنگامی ویڈیو بیان جاری

حریم شاہ کی جان کو خطرہ؛ ہنگامی ویڈیو بیان جاری


پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جان کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے ایک ہنگامی ویڈیو بیان جاری کر دیا ہے۔

برطانیہ میں مقیم معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ یہاں پر ایک مافیا تھا جس نے باقاعدہ میرے خلاف مہم چلائی۔ انہوں نے مجھے ہراساں کرنے کیلئے ٹارگٹ کیا۔ ان افراد نے ناصرف میرے دوستوں کو اپروچ کیا بلکہ ان کے گھروں تک میں گھس آئے۔

حریم شاہ نے کہا کہ انہوں نے سمجھا تھا کہ شاید یہ پاکستان ہے اور ان کی یہاں بدمعاشی چلے گی۔ ان کا مقصد مجھے ڈرانا اور دھمکانا تھا۔ میں نے اس مافیا کیخلاف قانون کا سہارا لیا اور لندن پولیس کو تمام ثبوت پیش کیے۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ برطانوی پولیس نے ناصرف میرا بھرپور ساتھ دیا بلکہ اس مافیا کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ دیگر سرکاری اداروں نے بھی ان کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے مجھے ہر طرح سے سیکیورٹی فراہم کی۔ میں اس اقدام پر برطانوی اداروں اور حکومت کی مشکور ہوں۔

معروف ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں اس ویڈیو کے ذریعے میرے خلاف مہم چلانے والے مافیا کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دوسروں کو ہراساں کرنے سے آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی۔ آپ لوگ آخر ایسا کیوں کر رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں