ملکی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتوں کی پیداوار 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ملکی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتوں کی پیداوار 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی


پاکستان کی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتوں کی پیداوار میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور لارج اسکیل مینوفیکچرنگ 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان کی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعتوں میں زراعت، پیٹرولیم مصنوعات، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور دیگراہم شعبے شامل ہیں۔

جنوری 2024 میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ انڈیکس کی شرح 132.43 فیصد رہی جو کہ گزشتہ سال دسمبر میں 132.39 تھی۔

حکومت کے بر وقت اقدامات کی وجہ سے صنعتوں میں زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں اس سال بمپر فصلیں حاصل ہونے کا امکان ہے۔

نجی شعبے کے لیے قرض کی آسان دستیابی کی بدولت صنعتی شعبوں اور مجموعی معاشی ترقی میں مثبت اشارے ملے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں