شاہین شاہ آفریدی کرکٹ بورڈ سے جاری بیان سے لاعلم

شاہین شاہ آفریدی کرکٹ بورڈ سے جاری بیان سے لاعلم


فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے جاری بیان سے لاعلم نکلے۔

پی سی بی نے شاہین آفریدی سے منسوب بیان پریس ریلیز میں جاری کیا تھا۔ فاسٹ بولر کو خود سے منسوب بیان کے بارے میں سوشل میڈیا سے معلوم ہوا۔

اس سے قبل پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی سے منسوب بیان جاری کیا تھا جس میں شاہین کا کہنا تھا کہ بحیثیت کھلاڑی میرا فرض ہے کہ کپتان کی حمایت کروں، بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلا ہوں ان کا احترام کرتا ہوں۔

 شاہین آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میدان کے اندر اور باہر بابراعظم کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا، ہم سب کا مقصد پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں