تین بڑی سیاسی پارٹیوں میں سے ایک پارٹی کا حصہ بن گئی ہوں، حریم شاہ

تین بڑی سیاسی پارٹیوں میں سے ایک پارٹی کا حصہ بن گئی ہوں، حریم شاہ


آئے روز متنازع خبروں کا حصہ بننے والی نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ میں تین بڑی سیاسی پارٹیوں میں سے ایک پارٹی کا حصہ بن گئی ہوں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں برطانیہ کی تین بڑی سیاسی پارٹیوں میں سے ایک پارٹی کا حصہ بن گئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس سیاسی پارٹی کا نام بتاؤں گی لیکن فی الحال! صرف اتنا بتا سکتی ہوں کہ میں نے مذکورہ سیاسی پارٹی کی درخواست پر ہی اس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سینئر رہنما نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ مجھے برطانیہ میں ہونے والے آئندہ الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دیں گے جبکہ پاکستانی عوام چند ماہ میں مجھے برطانوی پارلیمنٹ کا حصہ بنتے ہوئے دیکھیں گے۔

حریم شاہ نے کہا کہ میں چند سالوں میں برطانیہ سے الیکشن جیت کر برطانوی پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے عوام کے حق کے لیے اپنی آواز بلند کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے برطانوی سیاسی پارٹی میں اس لیے شامل کیا گیا کیونکہ میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والی شخصیات میں شامل ہوں اور یہاں کی سیاسی پارٹیوں کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو سوشل میڈیا اور سماجی کاموں میں زیادہ فعال ہوں۔

نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں شامل ہونے کے بعد انسانی حقوق کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ کام کررہی ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں