سلیکٹرز شاہین آفریدی کو تبدیل کرنے کے حوالے سے تقسیم، ذرائع

سلیکٹرز شاہین آفریدی کو تبدیل کرنے کے حوالے سے تقسیم، ذرائع


پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال کپتان کون ہوگا؟ اب تک معمہ بنا ہوا ہے۔ چیئر مین پی سی بی نے کپتان بنانے کی ذمہ داری سلیکٹرز کو سونپی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز شاہین آفریدی کو تبدیل کرنے کے حوالے سے تقسیم ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نے کپتان کی تبدیلی پر ایک دوسرے سے مختلف وجوہات بیان کیں، سلیکٹرز شاہین آفریدی کو تبدیل کرنے سے متعلق کسی ایک بات پر متفق نہیں ہوئے۔

شاہین آفریدی موجودہ صورتحال سے نالاں نظر آتے ہیں، فٹنس کیمپ کے دوران بھی کھلاڑیوں کا موضوع گفتگو کپتانی ہی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کپتانی کے معاملے پر سلیکٹرز اور شاہین آفریدی کے درمیان باضابطہ رابطے کی اطلاع ہے، جبکہ چیئرمین  پی سی بی محسن نقوی نے کپتان کے حوالے سے ذمہ داری سلیکٹرز کو سونپی ہوئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں