بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھر کپتان بنانے کی باتیں، ذرائع

بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھر کپتان بنانے کی باتیں، ذرائع


پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے سابق کپتان بابر اعظم کا نام پھر سے گردش کرنے لگا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھر سے کپتان بنانے کی باتیں ہونے لگی ہیں اور اس حوالے سے بابر اعظم سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کے رابطوں کی اطلاع بھی ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بابر اعظم گزشتہ رات عمرے کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچے ہیں اور اب ایبٹ آباد روانگی سے قبل بابر اعظم کی بورڈ آفیشلز سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس معاملے سے متعلق قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان بنانے کے حوالے سے اطلاعات تو ملی ہیں لیکن بابر اعظم نے کپتانی کی پیشکش ہونے پر اسے قبول کرنے کا ابھی ذہن نہیں بنایا ہے۔

قریبی ذرائع کے مطابق  بابر اعظم کو اگر کپتانی کی پیشکش کی گئی تو وہ مختلف پہلوؤں پر بات کریں گے۔

حال ہی میں پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی کی پریس کانفرنس میں کپتان کے تقرر پر تبصرے کے بعد نئے کپتان کی افواہیں بڑھ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ محسن نقوی نے کپتانی کے فیصلے کا اختیار سلیکشن کمیٹی کو سونپا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں سابق چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹایا تھا جس کے بعد شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں