فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر ٹو، افغانستان نے بھارت کو ہرا دیا

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر ٹو، افغانستان نے بھارت کو ہرا دیا


فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر ٹو کے میچ میں افغانستان نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

گوہاٹی میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے پہلے برتری حاصل کی، یہ گول اُن کے اسٹار کھلاڑی سُنیل چیتھری نے 38 ویں منٹ میں اسکور کیا۔

وقفے پر مقابلہ ایک صفر تھا، دوسرے ہاف میں افغانستان نے بہتر کھیل پیش کیا، اُن کی جانب سے 70ویں منٹ میں رحمت اکبری نے گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔

کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے سے دو منٹ پہلے افغانستان کے شریف محمد نے پنالٹی کک پر گول کرکے اپنی ٹیم کو دو ایک سے تاریخی کامیابی دلادی۔


اپنا تبصرہ لکھیں