پریتی زنٹا نے شاہ رخ خان کیساتھ یادگار ویڈیو شیئر کر دی

پریتی زنٹا نے شاہ رخ خان کیساتھ یادگار ویڈیو شیئر کر دی


بالی ووڈ کی ڈمپل گرل، سابقہ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے ساتھی، معروف اداکار شاہ رخ خان کے ہمراہ ایک پرانی یادگار ویڈیو شیئر کی ہے۔

فنکاروں کی جانب سے اکثر اوقات اپنے پرانے کام سے متعلق ویڈیوز شیئر کی جاتی رہتی ہیں جو اُن کے مداحوں کی بھی خوبصورت یادیں تازہ کر دیتی ہیں۔

پریتی زنٹا نے بھی اپنی ایک پرانی یاد مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں شاہ رخ خان کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں وہ اور شاہ رخ خان ڈانس اسٹیپس کی ریہرسل کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

پریتی  زنٹا نے اپنی اس یادگار پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’یہ ہم ایک ایوارڈ شو کے لیے ریہرسل کر رہے تھے، مجھے یاد ہے کہ میں 2 دن تک سوئی نہیں تھی اور خود کو ایک زومبی کی طرح محسوس کر رہی تھی۔‘

اداکارہ کا کنگ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھنا ہے کہ ’شاہ رُخ خان نے اپنی حاضر دماغی اور پرمزاح لطیفوں سے میرے دن اور ریہرسل کو آسان بنا دیا تھا اور ریہرسل میں کافی مدد بھی کی تھی۔‘

پریتی کا بتانا ہے کہ جو ڈانس اسٹیپ ہم اس ریہرسل کے دوران کرتے نظر آ رہے ہیں وہی ہم نے گانا ’جیا جلے‘ میں کیا تھا۔

اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں صارفین اس جوڑی کی کیمسٹری کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شاہ رُخ خان اور پریتی زنٹا کو فلم ’ویر زارا‘، ’کل ہو نہ ہو‘، ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ اور ’دل سے‘ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں