معروف کرکٹر و سابق کپتان بابر اعظم نے رمضان کے بابرکت ماہ میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔
کرکٹر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر مطاف میں کھڑے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
بابر اعظم کے عقب میں خانہ کعبہ و عمرہ زائرین کے خوبصورت منظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔
بابر اعظم نے اپنی اس پوسٹ میں دعا اور اپنے جذبات سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔
بابراعظم کا لکھنا ہے ’عمرہ ادا کرنے کے بعد خوشی اور روحانی طور پر خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں، یہ ایک واضح شفاف اور امن کا ایک لمحہ ہے، اس سفر کے لیے مشکور ہوں اور پوری انسانیت کی بھلائی اور امن کے لیے دعاگو ہوں۔‘
بابر اعظم کو اس پوسٹ پر معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔