کراچی: 4 سال کا بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق

کراچی: 4 سال کا بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق


کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر22 بی میں 4 سال کا بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت محسن لاشاری کے نام سے ہوئی ہے، والد پھل کا ٹھیلہ لگاتا ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ آج شام افطار سے قبل پیش آیا، بچہ مقامی رہائشی تھا، جو والدہ کے ساتھ بازار سے آرہا تھا کہ کھلے مین ہول میں گرگیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ بچہ جس مین ہول میں گرا اس کا ڈھکن حال ہی میں ٹوٹا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں