PSL فائنل میں 5 وکٹیں لینے والے عماد وسیم کی سیگریٹ پیتے ویڈیو وائرل

PSL فائنل میں 5 وکٹیں لینے والے عماد وسیم کی سیگریٹ پیتے ویڈیو وائرل


پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کا تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

گزشتہ روز پی ایس ایل فائنل کے میچ کے دوران آل راؤنڈر کھلاڑی، عماد وسیم نے 5 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

عماد وسیم نے 23 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا اور 17 گیندوں پر 19 ناقابل شکست رنز بنائے۔

بہترین کھیل پیش کرنے کے باوجود سوشل میڈیا صارفین و کرکٹ شائقین عماد وسیم سے نالاں نظر آ رہے ہیں جس کی وجہ اُن کی ڈریسنگ روم سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو ہے۔

وائرل ویڈیو میں عماد وسیم کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کروڑوں کرکٹ شائقین کے لیے مثالی شخصیت کی حیثیت رکھنے والے عماد وسیم کے سیگریٹ نوشی کرنے پر صارفین آگ بگولا اور کرکٹر پر سخت تنقید کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں