ورلڈ کپ کی تیاری ابھی سے کرنی ہوگی، شاداب خان

ورلڈ کپ کی تیاری ابھی سے کرنی ہوگی، شاداب خان


اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری ابھی سے کرنی ہوگی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ کا سیزن ہے، ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے، جس کو بھی کپتان بنائیں لمبے عرصے کے لیے بنائیں۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز میں کھلاڑیوں کو وہی رول دیا جائے جو ورلڈ کپ میں انہیں دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل صورتحال تھی لیکن رن ریٹ کنٹرول میں تھا، عماد کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، آخری تین میچز میں انہوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کا کہنا ہے کہ حیدر علی پر اعتماد تھا، اس کو برقرار رکھا، میں اس طرح بولنگ نہیں کررہا جس طرح ہونی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اور ایشیاء کپ میں مجھ سے اچھی بولنگ نہیں ہوئی، کچھ تکنیک پر کام کر رہا ہوں، وقت نہیں مل رہا۔


اپنا تبصرہ لکھیں