پاکستان ریلوے نے تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلادی

پاکستان ریلوے نے تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلادی


لاہور: پاکستان ریلوےکی جانب سے تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلادی گئی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق 2500 فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے جسے انتہائی طاقتور انجن کے ذریعے چلایا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے نے بتایا کہ مال گاڑی کراچی سے 3 ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کرکے کوٹری لے کر گئی، اس دوران ٹرین 60کلو میٹر رفتار تک گئی جب کہ ٹرین کی اوسط رفتار 38کلو میٹر رہی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق یہ ٹرین94 بائس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس مال گاڑی سے سڑک پر ٹریفک کے دباؤ اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں