ملک میں روپے کی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 29 پیسے سستا ہوا ہے۔کاروبار اختتام پر ڈالر 278 روپے 79 پیسے ہے۔ جو انٹربینک میں ڈالر کی 11 فروری کی اختتامی قیمت سے 29 پیسے کم ہے۔
11 فروری کو انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 8 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 25 پیسے کم ہو کر 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا ہے۔