پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق 16 ٹرکوں پر مشتمل پہلی کھیپ پھل لیکر روس پہنچ گئی ہے۔
سرکاری میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ این ایل سی کے ٹرک کینو لیکر 6000 کلو میٹر کا سفر طے کرنے کے عد روس کے شہروں ڈربنٹ اور گروزنی پہنچے۔
روسی حکام کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے این ایل سی کے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔
اس سے قبل این ایل سی کے ذریعے پاکستان کیلے، گوشت اور سمندری خوراک بھی وسط ایشیائی ممالک کو بھیج چکا ہے۔