پنجاب حکومت کا اسمبلی سے قلیل المدتی بجٹ کی منظوری لینےکا فیصلہ

پنجاب حکومت کا اسمبلی سے قلیل المدتی بجٹ کی منظوری لینےکا فیصلہ


لاہور: پنجاب حکومت نے اسمبلی سے قلیل المدتی بجٹ کی منظوری لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتےطلب کیےجانےکا امکان ہے جس میں آئندہ 3 ماہ کے بجٹ اخراجات کی منظوری لی جائےگی۔

پنجاب حکومت نےگزشتہ اسمبلی اجلاس میں 31 مارچ تک ایک ماہ کے بجٹ کی منظوری لی تھی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے قلیل المدتی بجٹ اخراجات کی تیاری شروع کردی ہے اور  بجٹ کی تیاری مکمل کرنےکے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائےگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں