بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران ہاشمی نے بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کو ’پلاسٹک‘ کہنے پر معذرت سے انکار کردیا۔
عمران ہاشمی نے کچھ عرصہ قبل فلمساز کرن جوہر کے شو میں مہیش بھٹ کے ساتھ شرکت کی تھی جہاں انہوں نے ایشوریہ رائے کو ’پلاسٹک‘ کہا تھا جس کے بعد سے اداکار پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔
اب حال ہی میں ایک ایونٹ میں عمران ہاشمی سے اس متنازعہ تبصرے پر معافی کا مطالبہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس پر معذرت نہیں کریں گے کیونکہ وہ ایک مذاق تھا۔
خیال رہے کہ اداکار آج کل اپنی نئی ویب سیریز ’شو ٹائم‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔