کراچی کنگز کے زاہد محمود کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ہر میچ اہم ہے، کوشش تھی ٹیم کے لیے جہاں موقع ملے پرفارم کروں۔
کراچی میں لاہور قلندر کے خلاف ایم فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے زاہد محمود نے کہا کہ ٹیم میں صورتحال کے مطابق بولنگ دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بہتر کر رہا تھا اسی لیے مجھ سے بولنگ کرائی گئی۔
زاہد محمود کا کہنا تھا کہ جس جگہ مجھے بولنگ دیں گے میں وہاں بولنگ کرنے کو تیار ہوں۔