مردان: ڈرائیور، کنڈکٹر کے درمیان ہاتھاپائی کے باعث بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 18 زخمی

مردان: ڈرائیور، کنڈکٹر کے درمیان ہاتھاپائی کے باعث بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 18 زخمی


خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کے درمیان ہاتھاپائی کے باعث بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

پشاور سے کراچی جانے والی بس میں تلخ کلامی کے بعد ڈرائیور اور کنڈکٹر کے درمیان ہاتھاپائی ہوگئی اور بس ڈرائیور سے بےقابو ہوکر الٹ گئی۔

حادثے کے فوری بعد موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور جاں بحق مسافروں کی میتوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے ڈرائیور اور کنڈکٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے بس کو اپنی تحویل میں لےلیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں