اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نجکاری سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں مختلف اداروں کی نجکاری کے عمل پر غور کیا گیا۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ نجکاری کے ذمہ دار اداروں کی صلاحیت بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں، اس سے معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کا عمل تیز ہوگا۔
وزیر اعظم نے حکام کو کہا کہ کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ہی نجکاری سے متعلق حل طلب مسائل پیش کیے جائیں۔
اجلاس میں نجکاری کے عمل میں شامل تمام اداروں کی مکمل فہرست اور پیشرفت رپورٹ بھی طلب کی گئی جب کہ بجلی کمپنیوں کو صوبوں کے سپرد کرنے کی تجویز پر جائزہ کمیٹی بھی بنادی گئی ہے۔