کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔
اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 53 پوائنٹس کی کمی کے بعد 65 ہزار 603 پوائنٹس پر بند ہوا، آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 686 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج 35 کروڑ شیئرز کے سودے 14 ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے کم ہوکر 9 ہزار 330 ارب روپے ہے۔