انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ


انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 4  پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ کاروبار  کے اختتام پر 279  روپے 35 پیسے ہے۔

ڈالرکی قدر گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 279  روپے 31 پیسے تھی۔

ڈالر کی قدر  انٹربینک تبادلہ میں آج 4  پیسے اور رواں کاروباری ہفتے میں 16 پیسے بڑھی ہے۔

دوسری جانب آج  اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 5 پیسےکم ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 282 روپے ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں