مجھے پیرس اولمپکس سے کیوں محروم رکھا گیا، ویٹ لفٹر نوح دستگیر

مجھے پیرس اولمپکس سے کیوں محروم رکھا گیا، ویٹ لفٹر نوح دستگیر


کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کا کہنا ہے کہ مجھے پیرس اولمپکس سے کیوں محروم رکھا گیا، حکومت اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو یہ معاملہ دیکھنا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں نوح دستگیر بٹ نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کا افسوس نہیں، میں مایوس تب ہوتا جب میں بیرون ملک ٹریننگ کر کے پیرس جاتا اور میڈل نہ جیتتا، مجھے تو کیمپ میں نہیں بلایا گیا، مجھے ٹریننگ کے لیے باہر نہیں بھیجا گیا، تو اس لیے اولمپکس میں نہ جانے کا افسوس نہیں۔

نوح دستگیر بٹ نے لاہور میں ہونے والی نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور دو نئے نیشنل ریکارڈز بھی قائم کیے، فیڈریشن اور پی او اے کے ساتھ معاملات اچھے ہو رہے ہیں، جلد بڑے ایونٹ میں نظر آؤں گا، میں بھرپور ٹریننگ کر رہا ہوں، کامن ویلتھ گیمز کے علاوہ دیگر ایونٹس بھی ہیں، ایکشن میں نظر آؤں گا اور میڈلز جیتوں گا۔

انہوں نے کہا کہ جن ایتھلیٹس نے میڈلز جیتے ہوں انہیں مسلسل دو تین سال ٹریننگ دیں، کامن ویلتھ گیمز میں جیتنے والوں کی سرپرستی کرتے تو اولمپکس میں میڈل جیتنا کوئی مشکل کام نہیں تھا، حکومت سپورٹ کرے، ٹریننگ کیمپ دے اور میڈیکل پینل تشکیل دے۔


اپنا تبصرہ لکھیں