خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں مٹی کا تودہ گھر پر گِرگیا، ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 نے بتایا کہ مٹی کا تودہ گرنے کے بعد مسلسل 3 گھنٹے ریسکیو آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران ملبے تلے پھنسے 4 افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
واضح رہے کہ ان علاقوں میں موسم کی خرابی، بارشوں اور دیگر قدرتی آفات کے دوران مٹی کے تودے گرنا ایک معمول کی بات ہے، جن کی زد میں آکر ہر سال سیکڑوں افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں۔