پاکستان ٹیم کیلئے غیرملکی کوچز کی تلاش فوری ہوگی

پاکستان ٹیم کیلئے غیرملکی کوچز کی تلاش فوری ہوگی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے غیرملکی کوچز کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر ہوگی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ترجیح قومی ٹیم کے لیے مضبوط سپورٹ اسٹاف ہے اور کوچنگ اسٹاف سے متعلق آئندہ ہفتے پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے ناموں والے کوچز کی لیگز میں مصروفیات کے باعث مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم فوری طور پر غیرملکی کنسلٹنٹس اور ملکی کوچز کا آپشن بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپریل کے وسط میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے، 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز راولپنڈی اور لاہور میں 18 اپریل سے شروع ہوگی۔

اس کے علاوہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں