‘انشاءاللہ مولانا کو منالیں گے’، صحافی کے سوال پر زرداری کا جواب

‘انشاءاللہ مولانا کو منالیں گے’، صحافی کے سوال پر زرداری کا جواب


سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ  مولانا فضل الرحمان کو حکومت میں شامل ہونے کے لیے منالیں گے۔ 

جمعہ کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے اجلاس راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہواجس میں اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافی نے  آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ آپ کیا مولانا فضل الرحمان کو راضی کر لیں گے؟

صحافی کے سوال پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ جی ان شاءاللہ انہیں منالیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ساتھ چلنے کی دعوت لے کر مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔

 مولانا فضل الرحمان نے ملاقات میں نواز شریف سے گلے شکوے بھی کیے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے حکومت سازی میں مدد کی درخواست کی۔

تاہم ملاقات کے بعد رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف نہ ووٹ مانگنے آئے تھے نہ ہی انہوں نے ووٹ کی بات کی ، ملاقات میں ملک کو درپیش مشکل سیاسی حالات پر بات ہوئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں